لاہور (شوبز نیوز) پاکستان میں فلمی صنعت کے دورِ عروج میں خواجہ پرویز کا نام نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر بہت مشہور ہوا اور ان کے لکھے ہوئے کئی گیت سدا بہار اور بے مثال ثابت ہوئے۔ انھوں نے فلم انڈسٹری کے زوال کے زمانہ میں اسٹیج کے لیے بھی اسکرپٹ لکھے۔معروف گلوکارہ مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیتوں کا ایک مقبول البم بھی خواجہ پرویز ہی کے لکھے ہوئے گیتوں پر مشتمل ہے۔




