خود کو ایک مخصوص کردار تک محدود کر لیا تھا’ اکشے کمار

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے 35 سالہ فلمی کیریئر کے ابتدائی دور کا سب سے بڑا پچھتاوا بیان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک دہائی تک صرف ایکشن فلموں میں کام کرنے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ انہوں نے خود کو ایک مخصوص کردار تک محدود کرلیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں 58 سالہ اکشے کمار نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں پر نظر ڈالی تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ صرف ایکشن کردار ادا کر رہے ہیں جس پر انہیں خود کو تھپڑ مارنے کا دل کرتا تھا’ابتدا میں جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تو میرا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا لیکن ایک دہائی کے بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو مجھے لگا جیسے خود کو تھپڑ ماروں۔ میں نے صرف ایکشن کردار کیے تھے اور کسی کو نہیں لگتا تھا کہ میں اس کے علاوہ کچھ اور بھی کرسکتا ہوں۔اکشے کمار نے کہا کہ اسی احساس کے بعد انہوں نے خود کو تبدیل کرنے اور مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ہیرا پھیری، دھڑکن، مجھ سے شادی کرو گی، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا اور پیڈ مین جیسی فلموں میں مختلف کردار نبھا کر اپنی اداکاری کے نئے پہلو سامنے لائے۔اداکار نے اپنے کیریئر کو ایک ایسی عمارت سے تشبیہ دی جسے وقتا فوقتا منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو مسلسل نئے انداز میں پیش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں