ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا نے اہل اور ہنرمند افراد کے لییریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کے ذریعے ملک میں رہائش اور روزگار کا موقع فراہم کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے ہنرمند غیر ملکی افراد آسٹریا میں ملازمت حاصل کرکے قانونی طور پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔ آسٹریا کی سرکاری معلومات کے مطابق ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ عموماً 24ماہ کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس دوران کارڈ ہولڈر کو اسی آجر کے پاس کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے جس کا ذکر درخواست میں کیا گیا ہو۔ خاص طور پر پاکستانی ہنرمندوں کے لیے جس میں متعلقہ پیشے کی مکمل تربیت یا قابلیت کا ثبوت، آسٹریا کے آجر کی باقاعدہ ملازمت کی پیشکش اور مقررہ پوائنٹس سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔ ہنرمند پیشوں سے وابستہ امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ عموما تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت، متعلقہ کام کے تجربے، عمر اور زبان کی مہارت جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔ اس لیے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے فنی سرٹیفکیٹس، تجربے کے ثبوت اور جرمن یا انگریزی زبان کی مہارت سے متعلق دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ آسٹریا میں کسی شعبے میں عمومی طور پر ملازمین کی طلب ہونا کافی نہیں، زیادہ تر غیر ریگولیٹڈ پیشوں میں غیر ملکی اسناد کی منظوری لازمی نہیں ہوتی۔ حکام درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کی بنیاد پر امیدوار کی قابلیت کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس صحت، نرسنگ اور بعض دیگر ریگولیٹڈ پیشوں میں متعلقہ فرد کی پیشہ ورانہ اہلیت کی باضابطہ منظوری ضروری ہوسکتی ہے۔ ایسے شعبوں میں صرف ملازمت کی پیشکش مل جانا پیشہ اختیار کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے افراد کے لیے ترقی کے مواقع بھی موجود ہیں۔ مقررہ مدت کے دوران شرائط کے مطابق ملازمت جاری رکھنے والے اہل افراد بعد میںریڈ وائٹ ریڈ کارڈ پلس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے اس سلسلے میں سب سے اہم اقدام یہ ہے کہ کسی ایجنٹ یا غیر سرکاری دعوے پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے مخصوص پیشے کی موجودہ فہرست، آسٹریا کے آجر کی ملازمت کا آفر لیٹر، تنخواہ، زبان، تعلیمی یا فنی اسناد اور دیگر مطلوبہ شرائط کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔ ہوٹلنگ، کھانا پکانے، ریسٹورنٹ سروسز، آئی ٹی، انجینئرنگ، ڈرائیونگ اور دیگر فنی شعبوں سے وابستہ امیدوار اپنی اہلیت کے مطابق اس پروگرام کا جائزہ لے سکتے ہیں، تاہم کسی بھی شعبے میں ملازمت کی طلب کو ویزا یا ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کی خودکار ضمانت نہیں سمجھنا چاہیے۔ آسٹریا میں رہائش اور کام کے لیے ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کی مختلف کیٹیگریز، شرائط اور سرکاری معلومات نیچے درج کی گئی آسٹریا کی سرکاری امیگریشن ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔




