اسلام آباد (سپورٹس نیوز)دانیال اعجاز نے معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 2026 میں میدان مار لیا جبکہ فہیم اکبر خان اور ذیشان بھٹی تیسرے نمبر پر رہے جبکہ احمر سلدیرا چوتھی پوزیشن پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی امریکن سفارت خانے کی انچارج ڈی افیئرز، محترمہ نتالیہ اے بیکر تھیں جنہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کوآرڈینیٹر محترمہ افنان مشعال کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹین پن بولنگ کے کھیل میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تکنیکی مہارتوں کا تبادلہ، سہولیات کی بہتری اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کئے جا سکیں۔




