دانیال ظفر نے اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کا کہنا ہے کہ غم ایک انتہائی ذاتی احساس ہے اور اسے کسی ایک پیمانے پر ناپا نہیں جا سکتا، لیکن لوگ صرف چیخ و پکار کو ہی اداکاری سمجھتے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ڈرامہ سیریل زنجیریں کے چند پسِ پردہ مناظر شیئر کیے اور اپنی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دے دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا آپریشن کرائی موڈ ناکام ہو گیا، پرفارمنس کے دوران ایک آنسو پر قابو پانے کی کوشش کرتے کرتے میں بچوں کی طرح رونے لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں