درخت کی ٹہنی توڑ نے پر ہمسائے کا قاتل گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون پولیس نے درخت کی ٹہنی توڑنے پر ہمسائے کو قتل کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون عثمان ندیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل عثمان ندیم کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے ملزم علی اکبر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جوہر کالونی میں درخت کی شاح توڑنے پر آہنی راڈ کے وار کر کیہمسائے افضال کو مار ڈالا تھا۔ لڑائی جھگڑے کے دوران نعمان، عبدالغفار، فیضان ، محمد فرقان بھی زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں