درفشاں سے کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں، رجب بٹ

لاہور(شوبز نیوز)معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں۔حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق مختلف دعوے گردش کرتے رہے، تاہم ان خبروں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، اس سے قبل درِفشاں سلیم کی سٹائلسٹ بھی ان افواہوں کی تردید کر چکی تھیں۔یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں