چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے دریا چناب میں نہانے اور تیراکی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔ نہروں ، نالوں ، جوہڑوں اور ڈرینز میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔علاوہ ازیں تفریح کی غرض سے ویلڈ validلائسنس کے بغیر چلنے والے سوئمنگ پولزمیں نہانے/تیراکی کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ یہ اقدام موسم برسات میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث دریا ونہروں میں پانی میں اضافہ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر پابندی پر عملدرآمد کیا جائے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن بھی ہوگا۔




