دس سال کی عمر میں میزبانی کا آغاز کردیا تھا، رباب ہاشم

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ عورتوں اور مردوں کا مقابلہ نہیں کر نا چاہیے دونوں مختلف ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رباب باشم نے بتایا کہ انہوں نے 10سال کی عمر میں میزبانی شروع کی۔ سیلف گرومننگ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے 2015میں گریجویشن کے بعد اپنے پہلے ڈرامے میں خود کو سکرین پر دیکھا تو انہیں اچھا نہیں لگا اور پھر انہوں نے دو تین سال تک خود پر بہت توجہ دی وزن کم کیا اور روزانہ کی بنیاد پر ورک آئوٹ کیا اور اب وہ جم کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں