دنیا میں ایسے کام کریں جو نجات کا باعث بن سکیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قبرستان ایک حقیقت ہے’ ہم قبرستانوں کو سنوارنے میں کوتاہی کرتے ہیں حالانکہ موت برحق ہے اور موت کا ذائقہ ہر کسی نے چکھنا ہے’ لہٰذا دنیا میں رہتے ہوئے ایسے کام کرجائیں جو ہماری نجات کا باعث بن سکیں’ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن اسلامیہ پرویز خالد شیخ’ سیکرٹری بڑاقبرستان کمیٹی حاجی محمد عابد’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی و دیگر مقررین نے بڑے قبرستان نڑوالا روڈ میں تعمیرنووضوخانہ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں شہربھر کے مخیرتاجر رہنما حاجی نثار احمد’ عبدالقیوم’ حسنین شاہ’ میاں عبدالوحید’ رانا اکرام اللہ’ ادریس سدھے شیخ’ حاجی خالد لعل’ رانا منیر احمد نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے’ اپنے لئے تو سب جیتے ہیں’ دوسروں کیلئے جینے میں جو لذت ہے وہ دنیا کی کسی اور چیز میں نہیں’ انہوں نے شہر کے تاجروں سے کہا کہ آپ بھی ان کار خیر کے کاموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آپ کے جانے کے بعد آپ کے اچھے کام آپ کی مغفرت کا باعث بن سکیں’ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی دل کھول کر مدد کیا کریں’ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد کریں’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بڑے قبرستان میں ایسے کام کر جائیں جسے آنے والے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں’ اس سلسلے میں ہم نے بڑے قبرستان میں ڈیڈباڈیز کو رکھنے کیلئے دو باکس بنائے ہیں جو فری فراہم کئے جا رہے ہیں’ ہماری کوشش ہے کہ بڑے قبرستان میں مزید بھی ترقیاتی کام کروائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں