صفدرآباد(نامہ نگار)خانقاہ ڈوگراں کے قریب سیم نالہ پل پر ڈکیتی واردات میں مصروف ڈاکو ئوں سے پولیس کا مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق سرگودھا روڈ پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ڈاکو سیم نالہ پل پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔




