اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ عمان کیلئے انڈر21ہاکی ٹیم کے 20رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کامیاب ٹرائلز کے بعد انڈر 21قومی ٹیم کا انتخاب مکمل کرلیاگیا ہے،مایہ نازاسٹرائیکر حمزہ فیاض دورہ عمان کیلئے پاکستان انڈر 21ہاکی ٹیم کاکپتان مقررکیاگیا ہے،جبکہ سمیع اللہ کو دورہ عمان کے لیے پاکستان انڈر 21ہاکی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا۔




