لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے موقع پر اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا جہاں پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔روانگی سے قبل پاکستان سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا۔




