دوستوں نے نوجوان کو زہر دیکر مار ڈالا،2خواتین کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات سے دلبرداشتہ2 خواتین نے خود کشی لی جبکہ نوجوان کو زہر دیکر مار ڈالا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ477گ ب کوٹاں گائوں کے رہائشی 35سالہ اﷲ دتہ کو اس کے دوستوں نے عمران عرف عامر وغیرہ گھر سے بلا کر لے گئے اورنشہ آور چیز کھلائی جس کے باعث حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 123 گ ب میں گھریلو جھگڑے پر 55سالہ خاتون صفیہ بی بی زوجہ جاوید نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں تھانہ سمندری سٹی کے علاقہ 463 گ ب میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مخبوط الحواس 35سالہ خاتون رخسانہ بی بی نے مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا لی اور آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں