دو بار کا عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم چائے بیچنے پر مجبور

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے نامور کک باکسر اور دو بار کے عالمی چیمپئن آغا کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے باوجود وہ روزگار کے لیے چائے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ آغا کلیم نے بتایا کہ متعدد عالمی اعزازات اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود انہیں سرکاری یا نجی سطح پر مستقل مالی تعاون اور اسپانسرشپ حاصل نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں اپنی گزر بسر کے لیے چائے کا کاروبار کرنا پڑ رہا ہے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم کراچی میں مقیم ہیں۔ وہ دو بار عالمی چیمپئن، متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں