ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ جسمانی فٹنس صرف خوبصورت دکھائی دینے کا نام نہیں بلکہ یہ ذہنی مضبوطی اور خود اعتمادی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران دیشا پٹانی نے بتایا کہ روزانہ کی محنت اور نظم و ضبط نے میری شخصیت میں اعتماد اور اندرونی مضبوطی پیدا کی ہے، میری خود اعتمادی کا اصل سبب نظم و ضبط ہے۔34 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ میں زیادہ پرسکون اور اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے پراعتماد ہوئی ہوں، اب فلموں کے انتخاب اور ذاتی انداز کے معاملے میں اپنی سوچ اور فیصلوں پر زیادہ بھروسہ کرتی ہوں۔دیشا پٹانی نے کہا کہ عوامی زندگی نے مجھے یہ سکھایا ہے۔




