دیپکا کو چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں’ مزمل ابراہیم

ممبئی (شوبز نیوز)ماڈل و اداکار مزمل ابراہیم نے ایک مرتبہ دعوی کیا تھا کہ دیپیکا نے انہیں پروپوز کیا تھا، انہوں نے دیپیکا کو چھوڑ دیا، جس کے بعد اب اداکار نے اس پر وضاحت پیش کردی۔ماڈل و اداکار مزمل ابراہیم کا مشہور میزبان سدھارتھ کانن کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر چند سنسنی خیز دعوے کیے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب مزمل ابراہیم نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں مزمل ابراہیم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ دیپیکا نے مجھے پہلے پروپوز کیا تھا، لیکن میں نے اسے چھوڑ دیا۔ مجھے کسی کو بھی چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس وقت میں ایک اسٹار تھا جبکہ دیپیکا اسٹار نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل تھیں اور آج وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔مزمل نے مزید دعوی کیا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد دیپیکا جس پہلے لڑکے سے ملیں اور جس کے ساتھ وہ پہلے سنجیدہ رشتے میں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں