دیہاتیوں نے پولیس پر حملہ کرکے اشتہاری فرار کروادیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)تھانہ لنڈیانوالہ پولیس ریڈنگ پارٹی پر دیہاتیوں نے حملہ کرکے اشتہاری کو فرار کروا دیا اور کانسٹیبلان کی وردیاں پھاڑ نقدی و موبائل فون چھین لیا،پولیس نے باپ بیٹوں سمیت 13 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کیخلاف کار سرکار میں مداخلت،اشتہاری کو فرار کروانے سمیت 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے پولیس ٹیم کے مقدمہ نمبر 458/25 بجرم 395 میں ملوث و مطلوب اشتہاری نعمت اللہ ساکن 567 گ ب کی گرفتاری کیلئے چک نمبر 569 گ ب پٹھان والا میں نوازش نیازی کے ڈیرے پر ریڈ کیا تو اسی دوران نوازش نیازی،عبداللہ نیازی، عبدالرحمن نیازی،گل نواز،عاقب خان،رحمت اللہ خان،گل حمید خان، احمد خان،رحمت اللہ خان،ہدایت اللہ نیازی نے ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ پارٹی پر حملہ کرکے کانسٹیبلان حیدر علی اور عبدالروف کی وردیاں پھاڑ ڈالی اور کانسٹیبل عبدالروف سے نقدی و موبائل فون چھین لیا جبکہ پولیس حراست سے اشتہاری نعمت اللہ کو فرار کروا دیا پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے ایس ایچ او عدیل مصطفی کی مدعیت میں 13 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کیخلاف کار سرکار میں مداخلت،اشتہاری ملزم کو فرار کروانے اور پولیس وردیاں پھاڑنے نقدی موبائل فون چھیننے سمیت 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں