ذخیرہ اندوزوں ، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے

ساہیوال (بیور و چیف) بارشیں سیلابی صورتحال، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ٹرانسپوٹرز کی ہڑتالوں کا جواز، سبزی منڈی اور ادین مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 200 میں سے لے کر 350 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر د۔ ادرک سمیت ٹینڈے، بھنڈی، گوبھی، گھیا توری، کریلہ اور پالک کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پھلوں میں سیب، کیلا، انگور آلو بخارے اور خوبانی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ غائب، قیمتوں پر عملدر آمد کرانے والے ادارے ضلعی انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، پرائس کنٹرول مجسٹر میں، پیر افورس منظر عام سے غائب، ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور منافع سے خوروں نے غریب عوام کا جینا دو بھرکردیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹر میں، مارکیٹ کمیٹی ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے بھی مافیا کے سامنے گھٹنے ایک دیئے۔ پنجاب میں ہو نیوالی بارشوں اور دریاؤں پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے کئی زر خیر علاقوں کے شہری علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مال بردار کی گاڑیوں کی ہڑتال کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب بھر میں مہنگائی کا طرح پنجاب بھر میں مہنگائی کا سونامی بر پا ہے، پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں منڈیوں سمیت اوپن مارکیٹ میں 200 روپے تک کا خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے، پرانی سبزی منڈی سمیت کئی منڈی بائی پاس میں ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اور گرانفروشوں نے غریب عوام کی کھال اتارنی شروع کر رکھی ہے۔ اوپن مارکیٹ اور منڈی ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ انتہائی سطح پر دیکھے جا رہے ہیں، ٹماٹر 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا لیکن عام مارکیٹ فرق نہ پڑا شہریوں نے انتظامیہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں