فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بحرین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی’ مسافر کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد سے بحرین جانے والی پرواز کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو جس کے خفیہ خانوں میں چھپائی جانیوالی ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر فیضان سکنہ آزاد کشمیر باغ کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش ملزم فیضان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پکڑے جانیوالے ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔




