فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرافورس اور ضلعی پولیس نے رات 8 بجے کے بعد دکانیں کھولنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجن بھر دکانداروں کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ متعدد دکانیں سیل’ جرمانے اور وارننگ دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق پیرافورس نے ضلعی پولیس کے ہمراہ شہر کے پوش علاقے پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ ستیانہ روڈ’ جھنگ بازار ڈگلس پورہ میں کریک ڈائون کرتے ہوئے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرتے ہوئے رات 8 بجے کے بعد دکانیں’ ہوٹل کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈگلس پورہ میں دکاندار زکریا’ نقیب اﷲ’ شیخ محمد علی وغیرہ جبکہ ڈی گرائونڈ میں رات 8بجے کے بعد ہوٹلوں میں بٹھا کر کھانا کھلانے والے 3ہوٹل مالکان اور ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے پر 6دکانداروں کے خلاف حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے کے الزام میں 188 ت پ کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے جبکہ متعدد دکانداروں کو جرمانے اور دکانیں سیل کر دیں۔




