راحت کاظمی نے مقبول ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی 82 ویں سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔راحت کاظمی اور ان کا خاندان گزشتہ کئی برسوں سے کینیڈا میں مقیم ہے، اگرچہ وہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھتے ہیں، تاہم ان کے صاحبزادے اور معروف اداکار علی کاظمی وقتا فوقتا اپنے والد کے ساتھ یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔رواں سال راحت کاظمی اپنی82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں