رادھا سے شادی ہوئی تو خالہ نے کہا لنگور کو حور مل گئی، راجپال یادیو

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ جب رادھا سے شادی ہوئی تو خالہ اکثر کہا کرتی تھیں کہ لنگور کو حور مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راجپال یادیو نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ رادھا کو اپنی بیک بون قرار دیا اور محبت کی کہانی بیان کی۔انہوں نے کہا کہ ہم کیلگری میں ملے تھے آج بھی مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اترپردیش کے شخص کو وہاں جیون ساتھی کیسے مل گیا لیکن یہ سب بہت خوبصورت رہا اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ وہ میری بیک بون بن جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں