فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنما خالد محمود اعظم آبادی ، حافظ عمر فاروق ارشد ، شہزاد احمد شیرازی ، مرزا آفتاب احمد ، حسن سردار گجر ، مختار احمد سلفی ، قاری محمد اکرم عاصم ، حافظ عبد الرحمن عابد ، رانا محمد نعیم ، حافظ ولید خالد ، ہارون ہاشم ، مرزا محمد رفیق و دیگر نے وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کو بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے اور ستارہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ خان نے ہمیشہ ملکی و قومی معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے ان سیاسی بصیرت کی تمام سیاسی جماعتیں معترف ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی جنگ لڑی ہے بطور ایم این اے اپنے حلقے بلکہ فیصل آباد کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ ان کا اہم کردار رہا ہے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے انہیں سینیٹر منتخب کروا کر بہترین فیصلہ کیا ہے ۔




