ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش رواں سال ہونے والے ایشین گیمز میں فاسٹ بولر ناہید رانا کے بغیر شرکت کرے گا۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا زمبابوے کے دورے کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کرسکے۔ڈھاکا میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اکیڈمی میں چھ ہفتوں کے وقفے کے بعد ناہید رانا نے نیٹ میں پریکٹس کی ہے۔چیف سلیکٹر حبیب کا البشر کا کہنا ہے کہ وہ فاسٹ بولر کیلئے خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔حبیب البشر نے کہا کہ رانا ری ہیب جاری رکھیں گے اور اکتوبر میں افغانستان کے خلاف سیریز میں واپسی کریں گے۔




