رانی مکھرجی کو آسٹریلیا میں بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کو بالی ووڈ میں3دہائیاں مکمل کرنے پر آسٹریلیا میں ایک بڑا اعزاز دے دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق48سالہ رانی مکھرجی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM)میں اداکاری میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اسپیشل سائیٹیشن فار ایکسی لینس ان ایکٹنگ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز بھارتی سنیما کے لیے رانی مکھرجی کی خدمات اور ہندی زبان کی کہانیوں کو عالمی ناظرین تک پہنچانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ انہیں بالخصوص بلیک، مردانی اور مسز چٹرجی ورسز ناروے جیسی سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی سراہا گیا۔اعزاز ملنے پر رانی مکھرجی نے کہا کہ جب میں نے کم عمری میں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری فلمیں اور کردار سمندر پار آسٹریلیا تک پہنچیں گی اور وہاں کے لوگ مجھے اتنی محبت سے قبول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں