راہ چلتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر طالش عباس نے راہ چلتی لڑکیوں کو حراساں کرتے ہوئے اوباش ملزم تنویر کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا ملزم تنویر حسین سکنہ راجہ پارک نے سمن آباد اور گرد و نواح میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتی لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتا اور 9اپریل کو گلی میں گزرتے ہوئے دو لڑکیوں سے دست درازی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ملز م کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر طالش عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں