رشوت خور ہیڈ کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران پولیس لائن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل بلال احمد کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے درخواست کا معاملہ حل کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی اور رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں