رفحان ملز سے 22سالہ سکیورٹی گارڈ کی تشدد زدہ نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ رفحان ملزکے سیکورٹی گارڈ کا پراسرار قتل،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ لکی مروت کا رہائشی22سالہ فرحان ولد مومن خان مرافکوانڈسٹری بالمقابل رفحان ملزم میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا تھا۔ اس کا کزن صبیح خان اس کو کھانا دینے آیا تو موقع پر موجود نہ تھا تلاش کرنے پر فیکٹری کے اندر سے اس کی ڈیڈ باڈی ملی، مقتول فرحان کے جسم اور گلے کے قریب زخم کے نشانات پائے گئے، تاہم اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی رانا مغفور نے عملہ کے ہمراہ پہنچ کر نعش کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، تاہم اس کے قتل کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں