فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر گلفشاں موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے سڑک عبور کرتے شخص کو کچل دیا، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر متوفی کے ورثاء اور حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر گلفشاں موڑ سائرہ ہسپتال کے باہر نامعلوم 60سالہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، تاہم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقامی مساجد میں اعلانات کروائے لیکن متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ تاہم پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء ۔ڈجکوٹ(نامہ نگار )روشن والا بائی پاس کے قریب افسوسناک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ‘ ڈجکوٹ کے علاقہ روشن والا بائی پاس کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر یا بعد ازاں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان اسلم کا تعلق چک پیر شاہ جبکہ دوسرے کا تعلق 268پنڈوری سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔




