جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف احتجاج کرنے پر 3سگے بھائیوں سمیت 4نامزد اور 25نامعلوم افراد کیخلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر میں تعینات اے ایس آئی مقصود مسیح کھوکھر نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے موقف اختیار کیا کہ چک نمبر 64 گ ب سٹاپ پر نفری کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی دوران 15 پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 121 گ ب کے قریب چند افراد ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کر رہے ہیں جسکے باعث ٹریفک جام ہو چکی ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس تھانہ صدر نے کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت 3 سگے بھائیوں سمیت 4 نامزد میاں شان،میاں شہباز، میاں عبدالستار،میاں عمران اور 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔




