ریاض ایئر پورٹ بدستور بند

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ کی بندش برقرار ہے تاہم پروازیں متبادل ایئر پورٹس سے شروع کر دی گئی ہیں۔سعودی ایئر لائن نے ریاض کی پروازیں جدہ سے چلانا شروع کر دیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق آج کراچی اور پشاور کے لیے ریاض کی 4 پروازیں جدہ سے آپریٹ ہوں گی۔دوسری جانب کراچی، لاہور کی دو پروازوں پی کے 304 اور 305 میں 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی اے 200 اور 201 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی جبکہ کابل سے اسلام آباد کی 2 پروازیں7 گھنٹے تاخیر سے آپریٹ ہوں گی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد اسکردو کی 4 پروازوں میں ساڑھے 4 گھنٹے تک تاخیر ہے جبکہ لاہور مسقط کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں