اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ پشاور کے دوران گورنر ہاس میں ان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہونا تھا، جس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کرنی تھی۔




