فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریسکیو1122 ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کے باعث دکان کے شٹر میں پھنسی بلی کو بحفاظت نکال لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو1122 کو اطلاع ملی کہ نڑوالا روڈ پر رشید فارمیسی کے قریب دکان کے شٹر میں بلی پھنس چکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کو بحفاظت شٹر سے نکال کر آزاد کر دیا۔




