فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلبازار میں دائود جیولرز کی بالائی منزل پر آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا’ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح ریلبازار میں واقع دائود جیولرز کی بالائی منزل پر بجلی کی تاروں سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پولیا۔ اسی دوران بھاری مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




