ریلوے انڈر پاس کے قریب ملنے والی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ ریلوے انڈر پاس کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ۔نعش شناخت کے بعدورثاء کے حوالے کر دی گئی۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ انڈر پاس ریلوے لائن کے قریب ایک نامعلوم40سالہ شخص کی نعش پڑی ہو ئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش تحویل میں لی اور ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کی ۔جہاں پرا س کی شناخت فرخ رشید سکنہ امجد گرین پارک کے نام سے ہو ئی ۔جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں