ریلوے لائن کراس کرتے شخص کو ٹرین نے کچل ڈالا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ایک نامعلوم شخص رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ 31جولائی 2025کو رات 2بج کر 1منٹ پر 296گ ب بائی پاس پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر ڈریسنگ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔سب انسپکٹر غلام مجدد کے مطابق متوفی شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ فیصل آباد سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی بائیں ٹانگ اور بایاں بازو کچلے جا چکے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35سال، وزن 70کلوگرام، رنگ گندمی اور قد تقریباً 5فٹ 10انچ تھا۔ اس کی شناخت تاحال ممکن نہ ہو سکی۔ وائیٹل سائنز چیک کیے گئے، جو موجود نہیں تھے جبکہ آنکھوں کی پتلیاں روشنی کا ردعمل نہیں دے رہی تھیں۔ ریسکیو 1122نے جاں بحق شخص کی نعش کو مکمل احتیاط کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں