ریلیف آپریشن سیلاب متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تحصیل کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس اور صحت کی سہولتو ں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالب والا میں سی ایم ایچ سرگودہا کے تعاون سے لگائے گئے آرمی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، جہاں 18 رکنی میڈیکل ٹیم عوام کو طبی سہولتیں فراہم کیں۔ کیمپ میں او پی ڈی کنسلٹیشن، ای سی جی، نیبولائزیشن، ڈریسنگ، انجیکشن اور مفت ادو یا ت مہیا کر رہی ہے۔ کیمپ میں اب تک 288 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جن میں113 خواتین، 89 بچے اور 86 مرد شامل ہیں۔ علاج کے ساتھ ساتھ عوام کو سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی عام بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں