فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ریڈیو پاکستان چوک میں ٹریفک رش کو ختم کرنے کیلئے ڈی گرائونڈ مارکیٹ سے ٹریفک کے باہر جانے کے لئے راستہ کی منظوری دے دی۔راستہ ملنے سے ریڈیو پاکستان چوک پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان چوک کو بھی کشادہ کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔




