زرداری کا عراق کے نامزد وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

سانیا( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری جو اس وقت چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جمہوریہ عراق کے نامزد وزیراعظم علی فالح خادم الزیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عراقی حکومت کے سربراہ کے طور پر وزارت عظمیٰ کے اہم منصب پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نامزد وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ایک مستحکم حکومت کی تشکیل کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں