زمبابوے کرکٹ بورڈ کا آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا اعلان

ہرارے (سپورٹس نیوز)زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان کر دیا۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال ستمبر میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی، یہ میچز 15، 18 اور 20 ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔زمبابوے کرکٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔آخری بار آسٹریلیا نے 2014 میں ٹرائینگولر سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں