زیر حراست پولیس ملزم کا فرار ہونا کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہوگا

ساہیوال(بیورو چیف) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹپیو کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ہمراہ ہنگامی اجلاس ڈی پی او ساہیوال نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست پولیس ملزم کا فرار ہونا کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں ہو گا ۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران کو حراست میں موجود ملزمان کی مؤثر نگرانی اور حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلا س میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔ ڈی پی او ساہیوال نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو کرپشن فری بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کرپشن کی شکایت یا انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکار اپنے آپ کو محکمہ پولیس کا حصہ تصور نہ کرے۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹپیو نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، دیانتدا ر ی اور میرٹ کے مطابق سرانجام دیں او ر عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں