فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ساتواں شہدائے پاکستان سلیم ناظم اولیمپئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں 13ستمبر سے شروع ہو رہا ہے’ ٹورنا منٹ کے چیف آرگنائزر محمد یامین بھٹی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر قمر اکرام گجر، آرگنائز نگ سیکرٹری اصغر علی جعفری، ٹورنامنٹ آفیسر رانا محمد ارشاد اور محمد کاشف کامران،محمد اعجاز چوہدری محمد رمضان استقبالیہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ محمد پرویز ایمپائر مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹورنامنٹ خالد بشیر اولمپئن کی زیر نگرانی کھیلا جائے گا ‘ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ اولمپئن منظور الحسن سینئر ہیں’پاکستان کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں نظر آئینگے ‘ ٹورنامنٹ کا فائنل18 ستمبر بروز جمعہ کھیلا جائیگا ۔تمام شائقین ہاکی سے گزارش ہے کہ گرئوانڈ میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔




