سابق صدر بار سمندری کا قاتل7سال بعد پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری پولیس نے سابق صدر بار سمندری کے قاتل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 2019ء میں سمندری بار کے چھ مرتبہ صدر منتخب ہونیوالے غضنفر وڑائچ ایڈووکیٹ کو قتل کرنے کے ملزم علی حسنین وڑائچ سکنہ 442 گ ب بیرون ملک دوبئی فرار ہو گیا تھا۔ تاہم تھانہ سٹی سمندری نے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ حاصل کر کے مذکورہ قاتل علی حسنین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں