فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معروف مذہبی رہنما حضرت مولانا حکیم گلزار احمد آسی کے بڑے بیٹے، حکیم غلام حیدر آسی اور حکیم غلام محی الدین کے بڑے بھائی حکیم غلام مصطفی آسی سابق کونسلر گزشتہ شب انتقال کر گئے،(انا للہ وانا الیہ راجعون) وہ سچے عاشق رسولۖ تھے اور زندگی بھر قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل رہے، وہ کل صبح بغداد شریف میں زیارتوں کا شرف حاصل کر کے واپس آئے تھے ، انہیں محدث اعظم مولانا محمد سردار احمد سے والہانہ عقیدت تھی، ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل23دسمبر کو بعد از نماز عصر مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں ادا کی جائے گی، احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔




