ساحر لودھی پر خاتون کی درخواست’ مقدمہ درج

کراچی (شوبز نیوز) ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی کے خلاف چیک بانس ہونے کے معاملے پر کراچی پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف ٹائون تھانے کے ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ میزبان کی مبینہ کاروباری شراکت دار نغمہ گل نے 8 سے 9 چیک بانس ہونے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر پولیس نے ساحر لودھی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 489-ایف یعنی بدنیتی سے ایسا چیک جاری کرنا جس کی رقم ادا نہ ہوسکے اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے مقف اختیار کیا کہ وہ بیوہ اور لانڈھی کی رہائشی ہیں۔ ان کے مطابق ایک جاننے والے کے مشورے پر انہوں نے سرمایہ کاری کی غرض سے ساحر لودھی کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں