سارہ خان نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق سوال کا جواب دیدیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے سوالوں و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔جواب میں سارہ خان نے کہا کہ ہم بس ایک بچہ چاہتے تھے۔ایک اور مداح نے پوچھا کہ بیچلر زندگی میں سب سے زیادہ کس چیز کو یاد کرتی ہیں؟ اداکارہ نے کہا کہ دو بچوں کی ماں بننے کے بعد جس واحد چیز کو یاد کرتی ہوں وہ بغیر کسی خلل کے پرسکون نیند ہے۔فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے سوال پر سارہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ان دنوں صرف ایک ہی چیز دیکھ رہی ہیں اور وہ میری دونوں بیٹیاں ہیں۔ایک مداح نے پوچھا کہ بیٹیاں ہونے کے بعد زندگی کیسے بدلی ہے؟ سارہ خان نے کہا کہ میری زندگی مزید خوبصورت ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں