سارہ لورین نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنیکی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔پاکستان سمیت بھارت میں فلمیں کرنے والی اداکارہ سارہ لورین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ایوارڈ شوز میں جانے کی کوئی وجہ ہونی چاہیے یا تو آپ ایوارڈ وصول کررہے ہیں یا پھر آپ کے کام کو کوئی سراہا رہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس سال لکس اسٹائل ایوارڈ میں پرفارم کروں گی، سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے والا ہے۔سارہ لورین نے کہا کہ ہر چینلز کے اپنے پرسنل ایوارڈز ہیں اور لازمی سی بات ہے کہ وہ اپنے ڈراموں کو سب سے اوپر رکھیں گے، ہمارے پاس صرف لکس اسٹائل ایوارڈ ہی ہے جو پورے پاکستان کے کام کو دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیورٹ ازم تو ہر جگہ رہتا ہے صرف پاکستان میں ہی ایسا نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایک دو ایوارڈ ایسے ہوئے کہ میں سفر کررہی تھی تو میرے نام کا اعلان کردیتے لیکن نہیں جو اداکارہ وہاں موجود تھی اس کو ایوارڈ دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کمال کردار نبھا جاں ایوارڈ خود بخود مل جائیں گے میں اس لیے پریشان نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں