سال کی آخری شام علامہ کائناتی’اخترسدیدی کے نام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ہر سال کی طرح اس سال بھی 2025کی آخری شام علامہ کائنا تی اور علامہ اختر سدیدی کے نام منسوب کی گئی ہے اس سلسلہ میں پر وقار تقریب اور محفل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا اس بات کا اعلان کائناتی فورم اور کائناتی اکیڈمی فیصل آباد کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر سید یونس جیلانی نے کی اجلاس میں پروفیسر ریاض احمد قادری شہزاد بیگ ڈاکٹر اظہار احمد گلزار ساغر شہزاد شاہد محمود اقبال عظیمی ایڈووکیٹ ڈاکٹر حامد رضا زیدی طارق محمود خان کائناتی نے شرکت کی سال 2025 کی آخری شام علامہ کائناتی و اختر سدیدی کے نام تقریب 31 دسمبر کو شام 4 بجے اپنا گھر ( یتیم خانہ) بلڈنگ نور شاہ ولی روڈ طارق آباد فیصل آباد میں منعقد ہو گی تقریب میں ممتاز دانشور صحافی ادیب آور اہل قلم حضرات علامہ عبد الرحمن کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کی علمی ادبی اور صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ محفل مشاعرہ میں نامور شعرا اپنا کلام پیش کریں گے مہمانانِ گرامی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تقریب کا اہتمام کائناتی اکیڈمی نے ادبی ادارہ اکائی کے تعاون سے کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں