اسلام آباد ( بیوروچیف) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ماہرین نے غیر صحت مند طرزِ زندگی کو اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ماہرین طب کے مطابق حیدرآباد میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہے اور یہ وہ بیماری ہے جس میں احتیاط نہ کرنا دیگر امراض کا سبب بنتا ہے لہذا بڑھتی عمر کے ساتھ شوگر کے ٹیسٹ کو یقینی بنانا اور صحت صحت مند زندگی کے لیے روزانہ واک کرنا سب سے اہم اور ضروری عنصر ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ذیابیطس صرف انسولین کے نہ بننے یا کم بننے تک محدود نہیں بلکہ یہ آنکھوں، گردوں اور دل کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے۔پاکستان میں 33.5 فیصد تقریبا ساڑھے 3 کروڑ لوگ ذیابیطس کا کا شکار ہیں جن کی عمر 18 سال سے اوپر ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کم از کم 30 منٹ تک چلنے کو معمول بنائیں، گھر کا کھانا کھائیں اور باہر کے کھانے سے اجتناب کریں۔ہر سال 14 نومبر کو ذیابیطیس سے بچا کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ احتیاط، متوازن غذا اور روزانہ کی جسمانی سرگرمی ہی اس مرض کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔دریں ثناء ۔لاہور(بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس ایک خاموش دشمن ہے، جس پر احتیاط، آگاہی اور نظم و ضبط پر مبنی طرز زندگی اپنا کر قابو پایا جا سکتا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری کے خلاف مزید مثر اقدامات کی متقاضی ہے، ذیابیطس کا تیزی سے پھیلا تشویش کا باعث ہے، تاہم اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر شہری کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو انسولین کٹس ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے لاکھوں میڈیسن باکس بھی ان کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔مریم نواز شریف نے شہریوں پر زور دیا کہ اچھے شہری ہونے کے ناطے ہر فرد اپنی صحت کا خود محافظ بنے اور صحت مند طرز زندگی اپنائے۔ان کا کہنا تھا کہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور بلڈ شوگر کا مسلسل معائنہ ذیابیطس سے بچا اور اس پر قابو پانے کی بنیادی کنجی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذیابیطس کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عوام میں آگاہی بڑھانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے اس مرض کے پھیلا کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔




